پاکستان

خواتین کی جعلی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے دو ملزم گرفتار

مئی 8, 2022

خواتین کی جعلی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے دو ملزم گرفتار

پاکستان کی وفاقی تجقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر ونگ نے سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہے۔

اسلام آباد میں ایف آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے بیان کے مطابق کارروائی میں دو ملزمان عثمان علی اور فیض الدین کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان خواتین کو ہراساں کرنے اور ان کی جعلی غیر اخلاقی ویڈیوز پھیلانے میں ملوث پائے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم فیض الدین کے خلاف پشاور اور ملزم عثمان علی کے خلاف گھوٹکی سندھ میں خاتون نے شکایت درج کی تھی۔

ملزمان کے خلاف ایف آئی ار درج کر کے تحقیقات شروع کی گئیں اور گرفتار کر کے ان کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ فرانزک کے لیے بھجوا دیے گئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے