کورونا کی نئی ساخت کے کیسز کی نشاندہی، این سی او سی بحال
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کورونا وبا کے پیش نظر اقدامات کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ملک میں اومی کرون وائرس کی نئی ساخت کے کیس رپورٹ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے محکمے کی بحالی کی ہدایت کی۔
سابقہ حکومت کی جانب سے کورونا وبا کی صورتحال قابو میں آنے کے بعد این سی او سی کو بند کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سینٹر کے فوج کے ایک حاضر سروس اعلیٰ افسر اور ایک وفاقی وزیر مشترکہ سربراہ ہوتے ہیں۔
پاکستان میں وبائی صورتحال کو قابو کرنے کے لیے بین الاقوامی امدادی اداروں کی جانب سے کروڑوں ڈالرز کے فنڈز ملنے پر تحریک انصاف کی حکومت نے یہ سینٹر قائم کیا تھا۔

