پاکستان

زرداری کا فیض حمید کو کھڈے لائن لگانے والا بیان واپس؟

مئی 11, 2022

زرداری کا فیض حمید کو کھڈے لائن لگانے والا بیان واپس؟

سابق صدر آصف زرداری نے اپنی پریس کانفرنس کے آخری جملے کو بے دھیانی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

پریس کانفرنس کے بعد انہوں نے وضاحت جاری کی ہے۔

آصف علی زرداری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کور کمانڈر پشاور تو بیچارہ کھڈے لائن لگا ہوا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ اُن کی گیم پلان میں الیکشن اور نیب ریفارمز ہیں۔

بدھ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ اُن کی رات میاں نواز شریف سے بات ہوئی اور انہیں سمجھایا، ان سے مشاورت کے بعد ہی بات کر رہے ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ فوج غیر سیاسی ہوئی ہے تو جنرل باجوہ کو سلیوٹ کرنا چاہیے یا اُن سے لڑنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ پریکٹس سے پتا چل گیا کہ فوج غیر سیاسی ہو سکتی ہے اور ایسا رہ بھی سکتی ہے۔

شریک چیرمین پی پی آصف علی زرداری نے کہا کہ ”میں کہتا رہا کہ الیکشن دھاندھلی سے ہوئے تو کسی نے مانا نہیں۔ کہتے ہیں الیکشن جلد کرائیں تو اب الیکشن جلد کرا کر یہ کیا کرلیں گے۔“

زرداری نے کہا کہ تیل کی قیمت نہیں بڑھانا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں ملک کے بزنس مین ساتھ بیٹھیں۔ ملک بھر میں لوگوں کو انفرادی قرضے ملنے چاہیں تاکہ وہ سولر پلانٹس لگا سکیں۔

عمران خان کے بارے میں سابق صدر نے کہا کہ اس کے پاس بہت مال آ رہا ہے اور لوگ بیوقوف بن رہے ہیں۔ انہوں نے باہر ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کو گمراہ کر رکھا ہے۔ یہ کہتا تھا کہ میں ٹماٹر آلو کے لیے نہیں آیا مگر میں تو آیا ہوں ٹماٹر آلو کے لیے، اسٹیٹ لائف انشورنس کا 100 بلین کا سرمایہ ہے اس کے شئیرز کی فروخت سے سرمایہ اکھٹا ہو سکتا ہے۔

ان کے مطابق معلوم ہوگیا کہ وہ نیوٹرل رہ سکتے ہیں۔ نئی حکومت کو ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے