پاکستان

اہل اور بے داغ شخص کا سربراہ بننا فوج کے لیے بھی اچھا: مریم نواز

مئی 12, 2022

اہل اور بے داغ شخص کا سربراہ بننا فوج کے لیے بھی اچھا: مریم نواز

اتحادی حکومت میں شامل بڑی جماعت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہےکہ افواج پاکستان کے لیے بھی اچھا ہے کہ کوئی اہل اور ایسا شخص جس پر کوئی داغ نہ ہو وہ فوج کا سربراہ بنے تاکہ افواج پاکستان کو لوگ سلیوٹ کریں۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’نیب کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں، اگر ثبوت ہوتا تو دس مہینے بڑا عرصہ ہوتاہے لیکن کبھی نیب کو کورونا ہوتا ہے تو کبھی وکیل بدلتے ہیں، آج بھی ان کے وکیل نہیں آئے، نیب کے پاس کوئی سراغ نہیں، اگر نیب کے پاس ثبوت نہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو مجھے سزا دیں، اگر ثبوت نہیں توعدلیہ سے درخواست ہے کہ نیب کی اس زیادتی کا نوٹس لے، کسی کو اجازت نہیں دوں گی کہ اس طرح مریم بنام سٹیٹ کی آوازیں لگیں، ثبوت دینے کی بات آئے تو نیب پتلی گلی سے نکل جائے‘۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے