پنجاب میں ٹریفک حادثہ، دو گاڑیوں کے 12 مسافر ہلاک
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں کوٹ لدھا کے قریب سڑک حادثے میں 12 مسافر ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ورکرز کے مطابق کوٹ لدھا کے قریب ایک ڈرائیور گاڑی سڑک پر کھڑی کر کے سو گیا تھا جس کو پیچھے سے آنے والی دو مسافر وین ٹکرا گئیں جبکہ پولیس حکام نے بتایا کہ گاڑی ون وے پر غلط سمت سے آ رہی تھی کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار دو وین گاڑی سے ٹکرا گئیں۔
حکام کے مطابق حادثے کے وقت دو مسافر وین میں 28 افراد سوار تھے جن میں سے 12 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
رات گئے گاڑیوں میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مرنے گوجرانوالہ کے علاقے عالم چوک کے رہائشی تھے اور سرگودھا میں عرس میں شرکت کے بعد واپس گھروں کو جا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 6 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے جبکہ ایک وین کا ڈرائیور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔

