پاکستان

پولیس کے کریک ڈاؤن پر سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی جلسہ گاہ تبدیل

مئی 14, 2022

پولیس کے کریک ڈاؤن پر سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی جلسہ گاہ تبدیل

تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں جلسے کا مقام تبدیل کر دیا ہے اور ضلعی انتظامیہ نے مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اب تحریک انصاف چرچ کے ملکیتی گراؤنڈ کے بجائے وی آئی پی گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔ یہ جگہ عثمان ڈار کی ملکیت ہے۔

قبل ازیں سیالکوٹ میں پنجاب پولیس نے نجی ملکیت کی جگہ پر جلسہ گاہ بنانے سے تحریک انصاف کو روک دیا تھا جس کے بعد کارکنوں نے احتجاج کیا۔

سنیچر کو تحریک انصاف کے جلسے سے قبل پولیس نے جلسہ گاہ سے کرسیاں اور سٹیج بنانے کے لیے لایا گیا سامان ہٹا دیا۔

خیال رہے کہ جلسہ گاہ کے گراؤنڈ کی ملکیت کا دعویٰ مقامی مسیحی آبادی کرتی ہے جو دو دن سے اس کے خلاف احتجاج کر رہی تھی۔

سیالکوٹ کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق پی ٹی آئی نے جلسے کے لیے اجازت نہیں لی اور کسی بھی نجی ملکیتی جگہ پر سیاسی جماعت کو جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے