کھیل

جاپان سے شکست، پاکستان ہاکی ورلڈکپ کوالیفائی دوڑ سے باہر

مئی 26, 2022

جاپان سے شکست، پاکستان ہاکی ورلڈکپ کوالیفائی دوڑ سے باہر

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں انڈیا کے انڈونیشیا کو صفر کے مقابلے میں 16 گولز سے ہرانے کے بعد پاکستان ایشیا کپ کے اگلے مرحلے سے باہر ہوا وہی اگلے برس انڈیا میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کی کوالیفائنگ کی دوڑ سے بھی باہر ہو گیا ہے۔

جمعرات کو ہونے والے میچ میں انڈیا کی فتح کے ساتھ پاکستان چار ملکی ایشیا کپ میں تیسری پوزیشن پر چلاگیا.

قبل ازیں اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دے دی تھی۔

پاکستان نے تین میچوں میں سے صرف ایک انڈونیشیا کو ہرا کر جیتا جبکہ انڈیا کے ساتھ میچ برابر رہا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے