فوج کا ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ، ہائیکورٹ سے ضمانت منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فوج اور اس کی قیادت کے خلاف تضحیک آمیز جملوں اور الزامات پر درج مقدمے میں ایمان مزاری کو ضمانت قبل از گرفتاری دے دی ہے۔
جمعے کو ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔
ایمان مزاری اپنی وکیل زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئی۔
وکیل نے بتایا کہ حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے، گزشتہ روز تھانہ رمنہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔
عدالت نے 9 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ایمان مزاری کو ایک ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ پاکستان کی فوج کے شعبہ قانون نے درج کرایا ہے۔

