حکومتی نااہلی،وفاقی یونین کونسلوں کی نشستیں بڑھانے کی درخواست واپس
اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں یونین کونسلوں کی تعداد ۵۰ سے ۱۰۰ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف رٹ درخواست خارج ہونے کے خوف سے واپس لے لی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے وکیل کا موقف تھا کہ سیٹیں بڑھانے متعلق وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن کو گزٹ نوٹیفیکیشن نہیں کیا جانا تھا بلکہ الیکشن کمیشن نے یہ نوٹیفیکیشن کرنا تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سیٹیں بڑھانے والا گزٹ نوٹیفیکیشن حکومت کو خود کرنا تھا جسکے بعد الیکشن کمیشن نے نئی حد بندیاں کرنا تھیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹ نے وفاقی حکومت کو یونین کونسلوں کو سیٹیں بڑھانے کا اختیار دیا ہے الیلشن کمیشن کو نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ۵۰ سیٹوں والا نوٹیفیکیشن بھی حکومت کی طرف سے گزٹ نوٹیفائی کیا گیا۔
وکیل ایڈوکیٹ عادل عزیز قاضی کا موقف تھا کہ اپنے فیصلے کو گزٹ نوٹیفیکیشن نہ کرنا حکومت کی ناکامی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گذار خود بھی حکومت سے تعلق رکھتے ہیں۔
ن لیگ کے ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ اسلام آباد کی آبادی ۸ لاکھ سے بڑھ کر ۲۲ لاکھ ہو چکی ہے،
ن لیگ کے رانا محمد افضال کی طرف سے موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ۲۵ مئی کی درخواست کے باوجود سیٹوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن فراہم نہیں کیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اتنی جلدی اسکو مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ رانا افضال کی درخواست خارج کر دی گئی۔
گذشتہ سماعت پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لوکل باڈیز قانون کے سیکشن چھ کے تحت یونین کونسل کی تعداد پچاس سے سو کرنے متعلق حکومت کا جاری کردی گزٹ نوٹیفیکیشن ہیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم قانون کے مطابق ایسا نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن جاری کر سکتا ہے، ذرائع کے مطابق ایسا نوٹیفیکیشن آج تک جاری نہیں کیا گیا اور الیکشن کمیشن نے یونین کونسل کی پچاس نسشتوں پر الیکشنز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد کی پچاس یونین کونسلوں میں الیلشن کے لئے الیکشن کمیشن کی طرف سے اکتیس جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرف سے الیکشن کمیشن کیخلاف ایک رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے اسلام آباد میں یونین کونسلوں کی تعداد پچاس سے بڑھا کر ایک سو کرنے کے نوٹیفیکیشن کے برخلاف الیکشن کمیشن نے یونین کونسلوں کی پچاس سیٹوں پر ہی الیکشن کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے
درخواست گذار وکلا نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بھی اسلام آباد کی یونین کونسلوں کی تعداد ایک سو کرنے کا دو مرتبہ نوٹیفیکیشن جاری کیا مگر الیکشن کمیشن نے اپنا نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا۔ درخواست گذاروں میں ن لیگ کے ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور رانا محمد افضل اور پیپلز پارٹی اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ ایڈوکیٹ راجہ شکیل عباسی شامل ہیں۔

