فوجی قیادت کو گالیوں کی ویڈیو وائرل،خاتون نے معافی مانگ لی
اسلام آباد میں ریٹائرڈ فوجیوں کی پریس کانفرنس میں فوج کی قیادت کو گالیاں دینے والی خاتون نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معافی مانگ لی ہے.
نیشنل پریس کلب کے سامنے چند روز قبل سابق فوجیوں کی ایک تنظیم نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں تحریک انصاف کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی.
جمعرات کو ایلیٹ کلاس سے تعلق رکھنے والی مذکورہ خاتون نے سوشل میڈیا پر جاری وضاحتی بیان میں کہا کہ یہ میرے وطن اور میری فوج کے خلاف پروپیگنڈا ہے،اسے بند ہونا چاہئے
ان کا کہنا تھا کہ وطن یا فوج کو جب بھی ان کی ضرورت پڑی تو ان کی جان بھی حاضر ہے.
خاتون نے کہا کہ اگر جعلی خبروں یا ان کی کسی بات سے فوج کو تکلیف پہنچی تو اس پر وہ معافی مانگتی ہیں۔ یہ ان لیے فخر ہے توہین نہیں.
سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کی وضاحتی وڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے ان کا سافٹ ویئر بھی اپڈیٹ ہو گیا ہے.

