دمشق ایئر پورٹ پر اسرائیل کا فضائی حملہ،پروازیں منسوخ
شام کے دارالحکومت دمشق کے ائیر پورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ٹرمینل کی ایک عمارت تباہ ہو گئی جبکہ رن وے کو بھی نقصان پہنچا.
شام کی وزارت دفاع کے مطابق اسرائیل نے جنوبی دمشق میں کئی علاقوں کو نشانہ بنایا جبکہ متعدد اسرائیلی راکٹوں کو تباہ بھی کیا گیا۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق دمشق ائیر پورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ٹرمینل کی عمارت تباہ ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے کے باعث دمشق ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا اور متعدد مقامی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
پاکستان سے بھی دمشق کے لیے پروازیں منسوخ کر دی گئیں .

