طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کر سکتے ہیں: روس
افغانستان کے لیے روس کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف نے کہا ہے کہ طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرسکتے ہیں۔
ضمیر کابلوف کا کہنا تھاکہ طالبان کے نائب وزیر تجارت ماسکو کا دورہ کریں گے اور افغانستان نے کچھ مصنوعات کی خریداری کیلئے روس کو درخواست دی ہے۔
روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ روسی صدر نے افغانستان کیلئے اناج مختص کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ماسکو طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرسکتا ہے اور روس طالبان حکومت تسلیم کرنے کے معاملے پر امریکا اور دیگر ممالک کی پیروی نہیں کرے گا۔

