فلسطینی ادیب و شاعر سے یکجہتی، محمد حنیف کا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے معروف مصنف اور لکھاری محمد حنیف نے اعلان جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں گوئٹے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ اعلان منگل کو اُس وقت کیا جب کانفرنس کے منتظمین نے فلسطینی ادیب اور شاعر محمد الکرد کو مدعو کیے جانے کا دعوت نامہ منسوخ کر دیا۔
محمد حنیف نے کہا کہ محمد الکرد کو 23 سے 26 جون تک ہیمبرگ میں منعقد ہونے والی "بیونڈ دی لون آفنڈر – ڈائنامکس آف دی گلوبل رائٹ” کانفرنس میں مدعو کیے جانے کا دعوت نامہ واپس لیتے ہوئے یہ وجہ بتائی گئی کہ وہ اسرائیل کی عزت نہیں کرتے۔
ایک اور ٹویٹ میں حنیف نے لکھا، "محمد ال کرد کے گھر پر آباد کاروں نے اس وقت قبضہ کر لیا تھا جب وہ گیارہ سال کا تھا۔ کرد اور اس کی بہن مونا بچپن سے ہی اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
محمد حنیف کے مطابق الکرد کیسے کہہ سکتے ہیں کہ دنیا ایک بے رحم نسل پرست حکومت کا احترام کرے۔
فلسطینی لکھاری و شاعر سے اظہار یکجہتی کے طور پر کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے محمد حنیف کے فیصلے کے دنیا بھر کے شاعر اور ادیب ستائش کر رہے ہیں۔