اہم خبریں پاکستان

جنرل باجوہ کے خلاف بیان، پاکستان کا کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج

جون 24, 2022 < 1 min

جنرل باجوہ کے خلاف بیان، پاکستان کا کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج

Reading Time: < 1 minute

پاکستان نے کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کے متنازع بیان پر کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ کے پاکستان اور عسکری قیادت کے خلاف بیان پر جمعرات کے روز کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج کیا۔

کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ نے اپنی حکومت سے پوچھا تھا کہ جنرل باجوہ دو جمہوری حکومتوں کو ہٹانے میں ملوث ہونے کے علاوہ دیگر جرائم کے بھی مرتکب ہیں تو ان کے دورے کے لیے رقم کیوں مختص کی گئی؟

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کینیڈا کا دورہ کورونا وبا کے باعث نہیں ہو سکا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ’اس موقعے پر کینیڈین ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا اور واضح کیا گیا کہ مذکورہ بیان سفارتی آداب و تعلقات کے خلاف ہے۔‘

ترجمان کا کہنا تھا کہ سفارت کار کو آگاہ کیا گیا کہ ’کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیان سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔‘

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کینیڈا کے قانون ساز کو پاکستان کی سیاسی صورت حال کے بارے میں کس نے رابطہ کیا یا انہیں بریفنگ دی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے