اہم خبریں متفرق خبریں

سود کے خلاف شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

جون 25, 2022 < 1 min

سود کے خلاف شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے اسٹیٹ بنک نے سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

اسٹیٹ بنک کی طرف سے ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے اپیل دائر کردی۔

ملک کے چار نجی بنکوں نے بھی شرعی عدالت فیصلہ کیخلاف اپیل دائر کی ہے۔

وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل میں وزارت خزانہ،قانون، چئیرمین بنکنگ کونسل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت نے سپریم کورٹ ریمانڈ آرڈر کے احکامات کو مد نظر نہیں رکھا۔ شرعی عدالت نے سیونگ سرٹیفکیٹس سے متعلق رولز کو خلاف اسلام قرار دیا۔ شرعی عدالت نےرولز میں ترمیم کا حکم دیا۔

درخواست میں عدالت عظمی سے استدعا کی گئی ہے کہ شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل کو منظور کیا جائے،شرعی عدالت کے فیصلہ میں اٹھائے نکات کی حد تک ترمیم کی جائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے