عمران خان کے بنی گالہ گھر کی مبینہ جاسوسی، پولیس نے بیان جاری کر دیا
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ ہاؤس سے جاسوسی کرنے میں ملوث شخص کی گرفتاری پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اے آر وائی کے رپورٹر نے ایک شخص کو پولیس کے حوالے کیا جو ٹھیک طرح سے بات نہیں کر سکتا۔
پولیس کے مطابق اس شخص کی ابھی تک شناخت نہیں کی جا سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کی جسمانی اور دماغی حالت جاننے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے گا۔
بیان کے مطابق اطلاعات ہیں کہ پولیس کے حوالے کیے گئے شخص کو گزشتہ روز سے بنی گالہ ہاؤس میں گرفتار رکھا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ اس کیس میں ARY رپورٹر کی طرف سے کوئی شواہد یا تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔تاہم تفتیش کی جا رہی ہے، جلد اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف پروٹوکول افسر شہباز گِل نے اے آر وائے ٹی وی پر ایک شخص کو مبینہ جاسوس قرار دیتے ہوئے چہرے پر کپڑا ڈال کر پیش کیا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت مبینہ جاسوسی کا آلہ لگانے کے بنی گالہ ہاؤس کے بیان کو ڈرامہ قرار دے رہی ہے۔