مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ بلال ثابت ہلاک
اسلام آباد پولیس اور انٹیلی جنس بیورو کے ایک مشترکہ آپریشن میں ڈکیت گینگ کے سرغنہ بلال ثابت کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے اس مبینہ مقابلے کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔
پولیس کے بیان کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں ہونے والے مبینہ مقابلے میں بلال ثابت کا قریبی ساتھی بھی مارا گیا۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس اور آئی بی کی مشترکہ ٹیم ملزم کی گرفتاری کے لیے گئی تھی جبکہ مقابلے کے وقت ایس پی صدر کامران عامر خود موجود تھے۔
مقتول بلال ثابت کا ڈکیت گروہ اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا پولیس کے علاوہ حساس اداروں کو بھی مطلوب تھا۔
ڈی آئی جی آپریشن سہیل ظفر چھٹہ دو ہفتوں سے بلال ثابت کی گرفتاری کی کوشش کر رہے تھے۔

