بجلی کی ضیا بجلی کے پنکھوں کی ہوا ضبط،شہری سراپا احتجاج
پاکستان میں بجلی کا شارٹ فال ایک مرتبہ پھر 6 ہزار میگاواٹ سے اوپر چلاگیا،لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری سراپا احتجاج۔
گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا۔
شہریوں کے احتجاج کے باعث ماڑی پور روڈ بیس گھنٹے سے ٹریفک کیلئے بند ہے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی ہوائی فائرنگ،چیکنگ رکنے کے مظاہرین دوبارہ جمع ہو کر احتجاج شروع کر دیتے ہیں۔
مظاہرین کا آگرہ تاج کالونی کی گلیوں سے پولیس پر وقفے وقفے سے پتھراؤ کا سلسلہ جاری ہے پولیس اور مظاہرین کے دوران دو گھنٹے سے آنکھ مچولی جاری ہے۔
شہر قائد کے علاقے گڈاپ سٹی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک بڑھ گیا ہے، اس کے علاوہ شاہ فیصل کالونی، ملیر، سرجانی ٹاؤن، جہانگیر روڈ، گلستان جوہر، گارڈن، سلطان آباد، کالا پل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز بھی تین ہٹی، صدر پریڈی اسٹریٹ، جوبلی مارکیٹ ، شاہ فیصل کالونی ، سرجانی ٹاؤن یونیورسٹی روڈ ،کالا پل، ایم ٹی خان روڈ، نشتر روڈ اور ماڑی پور سمیت 14 مقامات پر احتجاج کیا گیا۔
صوبہ پنجاب کےمختلف شہروں میں بھی 6 سے8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جب کہ دیہات میں بجلی چندگھنٹے ہی آتی ہے۔اسلام آباد کی دیہی علاقوں میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

