پاکستان

تعلیم بھی ناقص اور تعلیمی کمیشن بھی،طلبا متوجہ ہوں

جون 28, 2022

تعلیم بھی ناقص اور تعلیمی کمیشن بھی،طلبا متوجہ ہوں

پاکستان میں ہائر ایجوکیسن کمیشن (ایچ ای سی) نے طلبا و طالبات کو آگاہ کیا ہے کہ پیشہ ورانہ ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے سے پہلے متعلقہ پروفیشنل کونسل سے اسکے منظور شدہ ہونے کی تصدیق کو یقینی بنائیں۔

ایچ ای سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئی بھی پیشہ ورانہ ڈگری پروگرام یا کوالیفکیشن متعلقہ پیشہ ورانہ کونسل سے منظوری کے بغیر پیش یا شروع نہیں کیا جا سکتا۔اسکے باوجود کچھ جامعات غیر منظورشدہ اور غیر مستند پروگرام میں داخلے کیلئے درخواستیں طلب کر رہی ہیں جو کہ طلبا کے مستقبل کیلئے ایک سنگین خطرہ،وقت اور مالی وسائل کا ضیاع ہے۔

طلبا اور والدین کو اگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ داخلہ لینے سے قبل اس پروگرام کی متعلقہ پروفیشنل کونسل سے منظوری کی جانچ پڑتال لازمی کر لیں۔

واضح رہے کہ ایچ ای سی کی غفلت کے باعث ماضی میں بھی ایسی جامعات کے خلاف کبھی موثر کارروائی نہیں کی گئی۔کیا ایچ ای سی کام صرف آگاہی فراہم کرنا ہے؟

ایسے واقعات بھی رونما ہوتے رہے کہ ایسی جامعات طلبا کو داخل کر لیتی ہیں۔سالہا سال تک فیسیں وصول کی جاتی ہیں اور پھر پتہ چلتا ہے کہ ان جامعات کی حیثیت مسلمہ نہیں۔اسوقت تک طلبا اپنا قیمتی وقت اور پیسہ ضائع کر چکے ہوتے ہیں۔

اگر ایسی جامعات موجود ہیں جو غیر منظور شدہ اور غیر مستند پروگرام میں داخلے کیلئے درخواستیں طلب کر رہی ہیں تو پھر آگاہی مراسلے جاری کرنے بجائے ان کے خلاف کارروائی کس کی ذمہ داری ہے؟

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے