تھانے میں لیڈی ڈاکٹر پر تشدد، وزیراعلی پنجاب کا نوٹس
پاکستان کے شہر بہاولنگر کے ایک تھانےمیں لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کی وڈیو وائرل ہو نے کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کے قریب تین آدمی موجود ہیں جن میں سے ایک ان کو مار رہے ہیں اور اس کی مدد کرنے والا کوئی نہیں۔
پنجاب پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ لیڈی ڈاکٹر اور اس کے شوہر کے مابین لڑائی جھگڑے کا تھا،دونوں فریقین کو پولیس نے بات چیت کے لیے مدعو کیا تھا۔
لیڈی ڈاکٹر کا شوہر تو تھانے نہ آیا تاہم اس کے کزن عدیل نے تلخ کلامی پر لیڈی ڈاکٹر نے تشدد شروع کر دیا۔
پولیس نے عدیل پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے جو اب حوالات میں ہے۔
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئےپنجاب پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان ظاہر کیا ہے.

