ٹیکس عائد، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔
آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی/ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
دس روپے لیوی کے ساتھ پیٹرول 14 روپے 85 پیسے اضافہ کیا گیا۔ اس طرح پیٹرول 249 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں لیوی عائد کر کے 13 روپے 23 پیسے اضافہ کیا گیا۔
ڈیزل کی نئی سرکاری قیمت فی لیٹر 276 روپے 54 پیسے ہوگی۔

