پاکستان

رمضان شوگر ملز کیس،وزیراعظم کی مستقل حاضری معافی کا تحریری فیصلہ جاری

جولائی 2, 2022

رمضان شوگر ملز کیس،وزیراعظم کی مستقل حاضری معافی کا تحریری فیصلہ جاری

پاکستان کے شہر لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد ساجد علی اعوان نے لکھا کہ شہباز شریف 2021ء سے باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں۔ اب وہ وزیر اعظم پاکستان بن چکے ہیں اور آئینی ذمے داریاں ادا کرنی ہیں ۔ یہ حقیقت ہے کہ شہباز شریف کا ہر پیشی پر عدالت پیش ہونا مشکل ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی غیر موجودگی میں ٹرائل میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوگی۔ تمام حقائق اور حالات کے پیش نظر شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے