پاکستان

آئی ایم ایف ایک ارب ڈالر کے لیے تگنی کا ناچ نچا رہا ہے:رانا ثنا اللہ

جولائی 2, 2022

آئی ایم ایف ایک ارب ڈالر کے لیے تگنی کا ناچ نچا رہا ہے:رانا ثنا اللہ

پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر کی ،ہمیں ان کے ساتھ ہر قیمت پر معاہدہ کرنا تھا، اب آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے۔

ہفتے کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سینئر صحافی ایاز امیر کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نامعلوم حملہ آوروں کو ’معلوم‘ کرنے کے لیے پنجاب حکومت کوپورا تعاون دیں گے، تنقید پر تشدد کا خود نشانہ بن چکے ہیں، ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ تاخیر سے معاہدہ کیا، ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ ہر قیمت پرمعاہدہ کرنا تھا، اب ایک ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں، آئی ایم ایف ملک کو تگنی کا ناچ نچا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مییں ماضی میں ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا، ملکی معیشت اور امن و امان کی صورتحال کا حل سیاسی اتفاق رائے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کے حل کے لیے سب کو مل بیٹھنا ہوگا، اگر یہ کچھ کرسکتے تو چار سال میں کرچکے ہوتے، اس نے فرح گوگی اور احسن گجر کی تقدیر بدلی ہے،اب یہ جواب نہیں دیتے، قوم ان کا ساتھ دے گی جو ملک کو اتفاق رائے کے ساتھ آگے لے جارہے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک فرد واحد انتشارپھیلانے پر تلا ہوا ہے، تکبر اور غرور انسانوں کو تباہ کرتا ہے، عمران خان کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، عمران خان کہتے ہیں وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے اورلوگوں کوگالیاں دیتے ہیں، یہ کہتے ہیں فلاں کو نہیں چھوڑوں گا ، ایک انسان کی اوقات کیا ہے ؟

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے