پاکستان

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، صحافی افتخار احمد قتل

جولائی 3, 2022

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، صحافی افتخار احمد قتل

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں مقامی صحافی افتخار احمد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

سنیچر کی رات قتل کا یہ واقعہ چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے مرکزی بازار میں پیش آیا۔

مقتول افتخار احمد ایکسپریس میڈیا گروپ کے لیے شبقدر کی خبریں رپورٹ کرتے تھے.

ایف ائی آر مقتول کے بھائی حضرت بلال نے نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرائی۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتول کے بھائی نے بتایا کہ افتخار احمد کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں تھی۔

مقتول کے بھائی کے مطابق اُن کو مقامی افراد نے ہسپتال سے اطلاع دی کہ افتخار احمد کو کسی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری نے چارسدہ میں صحافی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کے خاف کاروائی کر کے فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پشاور سے جاری ایک بیان میں آئی جی نے صحافی افتحار احمد کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ صحافت سے وابستہ تمام افراد کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے