اینکر عمران ریاض کو پولیس چکوال سے لاہور لے کر روانہ
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف سے منسلک ایکٹیوسٹ اور ٹی وی اینکر عمران ریاض کو چکوال کے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم عدالت میں پیش کرنے کے بعد لاہور لے جایا گیا ہے۔
جمعے کی صبح تحریک انصاف کے حامی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس چکوال کے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر جمع ہوئے۔
عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد چکوال پولیس نے عمران ریاض خان کو لاہور پولیس کے حوالے کیا۔
اینکر عمران ریاض کو لاہور کے تھانہ سول لائن پولیس لاہور کی کینٹ کچہری میں پیش کرے گی۔
کینٹ کچہری کے ڈیوٹی مجسٹریٹ پولیس کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
عمران ریاض کے خلاف تحریک انصاف کے بیانیے کی حمایت کرتے ہوئے فوج پر الزامات عائد کرنے کی پاداش میں پنجاب اور اسلام آباد میں 16 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ٹی وی اینکر کو اٹک اور چکوال کی عدالتوں میں پیش کیا جا چکا ہے۔
Array