اہم خبریں متفرق خبریں

اسلام آباد میں 20 سالہ ڈیلیوری بوائے کا گینگ ریپ، مقدمہ درج

جولائی 12, 2022

اسلام آباد میں 20 سالہ ڈیلیوری بوائے کا گینگ ریپ، مقدمہ درج

اسلام آباد کے تھانہ کوروال کے علاقے کرامت آباد میں دو اوباشوں نے ایک 20 سالہ ڈیلیوری بوائے کا گینگ ریپ کیا ہے۔

درج کیے گئے مقدمے کے مطابق ڈیلیوری بوائے ع نے بتایا کہ کرامت آباد میں ایک خاتون نے فون کر کے پیزا پہنچانے کا آرڈر دیا جس کے بعد رات سوا گیارہ بجے اُس کو دو افراد نے یرغمال بنا کر موٹر سائیکل چھینا اور قریبی ڈیرے پر لے جا کر بدفعلی کی۔

متاثرہ ڈیلیوری بوائے کے مطابق دونوں ملزمان نے اُس کو ڈرایا، دھمکایا کہ یہ شاہد کھوکھر کا ڈیرہ ہے اور اس کی بدفعلی کے دوران ویډیو بھی بنائی گئی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا جنہوں نے اپنے نام عدنان اور احمد عرف بوبی بتائے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے