جب چاہیں حکومت کو گھر بھیج دیں،فواد چوہدری کا دعوی
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کے رہنمافواد چودھری نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹر پر رہنے والی حکومت کو چاہیں تو آج ہی ختم کروا سکتے ہیں۔حکومت عام انتخابات کی تاریخ دے تو بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیاالیکشن کمیشن بنناضروری ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہمیں ہرانے کے لیے کیا کچھ نہیں کیا؟۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز عہدے سے فوری الگ ہوجائے اور رانا ثنا کے 22 تاریخ تک پنجاب میں داخلےپرپابندی لگائی جائے۔
سابق وزیراطلاعات نے کہا کہ ایکس اور وائےکاخاتمہ ہوچکاہے۔ صرف 96 لوگوں کےساتھ موجودہ حکومت نےبجٹ پاس کیا۔ عبوری حکومت کو بڑے فیصلےکرنےکاکوئی اختیارنہیں۔
انہوں نے کہا کہ اچھی خاصی حکومت کو ہٹادیاگیا اور ملک کو معاشی عدم استحکام سے دوچار کیا ۔ بدترین طریقے سے نیب قوانین میں ترامیم کی گئیں۔ شہبازشریف کو مشور ہ دوں گا راناثنااللہ جیسے لوگوں سے دور رہیں۔ وینٹی لیٹر پر رہنے والی حکومت کو چاہیں توآج ہی ختم کرواسکتے ہیں ۔
پی ٹی آئی رہنما نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی تاریخ دیں ۔ 22جولائی کو پنجاب میں ہماری حکومت قائم ہوجائے گی۔ 23جولائی کو ہم راناثنااللہ کےپنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی انتخابات کی طرف جاتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔ ہمارا مقصد حکومت کو گھر بھیجنا نہیں الیکشن کرانا ہے ۔