رانا ثنا اللہ کی پنجاب میں گورنر راج کی دھمکی
Reading Time: < 1 minuteوفاقی وزیرِداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کی سمری پر کام شروع کر دیا۔ پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی گورنر راج کے نفاذ کا جواز ہو گا۔
بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ گورنر راج کی سمری وزارت داخلہ میں تیار ہو رہی ہے۔پنجاب میں میرا داخلہ بند ہوا تو گورنر راج نافذ ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے دے سیاسی صورت حال مزید خراب ہوئی ہے۔ پارلیمنٹ کے علاوہ کسی ادارے کو اختیار نہیں کہ وہ آئین میں ترمیم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے وفاق پر چڑھائی کی کوشش کی تو ہم خود روکیں گے۔کرپشن کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ چیئرمین نیب کریں گے۔
وزیرِداخلہ نے کہا کہ نواز شریف واپس آئیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے۔
Array