کھیل

کامن ویلتھ گیمز،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ہاکی میچ ڈرا

جولائی 30, 2022 < 1 min

کامن ویلتھ گیمز،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ہاکی میچ ڈرا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کامن ویلتھ گیمز میں کھیلا گیا ہاکی کا افتتاحی میچ ڈرا ہو گیا۔ دونوں ٹیموں نے 2-2 گول کئے۔

برمنگھم ہاکی کلب میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے کوارٹر کے 14ویں منٹ میں جنوبی افریقہ کیجانب سے بیوچر نے شارٹ کارنر کے زریعے گول اسکور کیا۔ جسے 25 ویں منٹ میں پاکستان کے رضوان علی نے شارٹ کارنر کے زریعے گول کرکے میچ برابر کردیا۔

چوتھے کوارٹر میں گول کرکے جنوبی افریقہ نے ایک کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل کرلی تاہم کھیل کے آخری لمحات میں افراز نے گول کرکے پاکستان کو ہار سے بچالیا۔

مینز ہاکی ایونٹ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو پول اے میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی۔

پاکستان کا اگلا میچ 31 جولائی کو نیوزی لینڈ، اسکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف میچز بالترتیب 3 اور 4 اگست کھیلے جائیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے