اہم خبریں

امریکی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کا کیا مقصد ہے؟

اگست 3, 2022 2 min

امریکی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کا کیا مقصد ہے؟

Reading Time: 2 minutes

امریکہ کے ایوان نمائندگی کی سپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ تائیوان دنیا کے آزاد ترین معاشروں میں سے ایک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

منگل کو تائیوان پہنچنے پر نینسی پلوسی نے وہاں کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا جبکہ صدر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

خیال رہے نینسی پلوسی چین کے تمام تر تحفظات و دھمکیوں کے باوجود تائیوان پہنچی ہیں، تاہم یہ سوال اہم ہے کہ آخر چین کو امریکہ نمائندہ کے تائیوان جانے سے کیا مسئلہ ہے۔

نینسی پلوسی ڈھائی دہائیوں کے بعد پہلی اعلٰی امریکی عہدیدار ہیں جنہوں نے تائیوان کا دورہ کیا اور تائیوان کے حکام کی جانب سے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا ہے۔

دوسری جانب چین تائیوان پر اپنی ملکیت کا دعویٰ رکھتا ہے اور وہ غیرملکی سرکاری عہدیداروں کے دوروں کو ملکی معاملات میں مداخلت اور جزیرے کی خودمختاری تسلیم کیے جانے کی نظر سے دیکھتا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کئی دہائیوں سے جمہوری جدوجہد کی حمایت کے مشن پر کام کر رہی ہیں اور اسی مقصد کے تحت انہوں نے 1991 میں بیجنگ کے تیانانمن سکوائر کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں انہوں نے دیگر قانون سازوں کے ہمراہ جمہوریت کی حمایت کے لیے ایک چھوٹا جھنڈا بھی لہرایا تھا۔

اس موقع پر چینی سکیورٹی افسران نے ان کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ بعدازاں چینی افواج نے مقامی جمہوریت کی اس تحریک کو کچل کر رکھ دیا تھا۔

نینسی پلوسی کے دورے کا مقصد امریکہ کے اس عزم کا اظہار بتایا جاتا ہے جس کے مطابق وہ جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونے اور مطلق العنان حکومتوں کے خلاف کھڑا ہوتا ہے۔

امریکی نمائندہ اپنے دورے کو ایک ایسے وقت میں وسیع منظر میں پیش کر رہی ہیں، جب دنیا کو جمہوریت کی زیادہ ضرورت ہے۔انہوں نے کچھ عرصہ پیشتر یوکرین کے دارالحکومت کیئف کا بھی دورہ کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے