سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے قومی خزانے سے کتنی رقم وصول کی؟
پاکستان میں قومی احتساب بیورو کے سابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں پیش کی گئی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق جاوید اقبال کو ماہانہ 13 لاکھ 13 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی رہی۔
بطور چیئرمین نیب اپنی مدت ملازمت کے دوران جاوید اقبال کو 7 کروڑ 45 لاکھ روپے تنخواہ ادا کی گئی۔
جاوید اقبال سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کے طور پر پنشن اور مراعات بھی حاصل کر رہے ہیں جبکہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم کمیشن کے سربراہ بھی ہیں۔
وہ اکتوبر 2017 سے جون 2022 تک نیب کے چیئرمین رہے اور ان کا دور متنازع ترین قرار دیا جاتا ہے۔

