کھیل

آسٹریلیا سے شکست،پاکستانی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز سے باہر

اگست 5, 2022 < 1 min

آسٹریلیا سے شکست،پاکستانی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز سے باہر

Reading Time: < 1 minute

برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

یونیورسٹی آف برمنگھم سینٹر میں کھیلے گئے میچ کے آغاز میں قومی ہاکی کھلاڑیوں نے جارح مزاج کھیل پیش کیا تاہم گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے۔

کامن ویلتھ گمیز کے اہم میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-7 گول کی ذلت آمیز شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ گرین شرٹس کی ٹیم میڈل کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئی۔

پول اے میں آسٹریلیا سے ہار کے بعد قومی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی جبکہ ٹورنامنٹ میں ساتویں پوزیشن کے میچ کیلئے کینیڈا سے مقابلہ ہوگا۔

قبل ازیں قومی ٹیم کو ایونٹ میں نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی، جنوبی افریقہ سے میچ برابر رہا جبکہ اسکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے