تیسرا ٹی 20ویسٹ انڈیز نے جیت لیا،سیریز میں نیوزی لینڈ فاتح
Reading Time: < 1 minuteویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی 20 میں 8 وکٹ سے شکست دے دی تاہم 3 میچز کی سیریز مہمان کیوی ٹیم نے دو ایک سے جیت لی۔
کنگسٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 145 رنز بنائے، گلین فلپس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوڈین اسمتھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جوابی اننگز میں ویسٹ انڈیز نے کیوی ہدف انیسویں اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
برینڈن کنگ 53 اور شمر بروکس 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، برق رفتار اننگز پر برینڈن کنگ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے۔
Array