اہم خبریں متفرق خبریں

بلیو پاسپورٹ کا استعمال، فردوس عاشق اعوان کو ایئرپورٹ پر روک دیا گیا

اگست 20, 2022 < 1 min

بلیو پاسپورٹ کا استعمال، فردوس عاشق اعوان کو ایئرپورٹ پر روک دیا گیا

Reading Time: < 1 minute

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے امیگریشن کاؤنٹر نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جانے سے روک لیا۔

پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان کینیڈا جانے کے لیے بلیو پاسپورٹ استعمال کرنا چاہ رہی تھیں۔

حکام کے مطابق فردوس عاشق اعوان سے بلیو پاسپورٹ لے لیا گیا۔

بلیو پاسپورٹ سرکاری ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

عہدہ ختم ہونے پر پاسپورٹ ہونے وزرات داخلہ نے پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ مگر اس کے باوجود پاسپورٹ جمع نہیں کرایا گیا۔

وزارت داخلہ نے پاسپورٹ کو بلاک لسٹ میں ڈال رکھا تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ خواتین کے حوالے سے دبئی میں ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی۔ بلیو پاسپورٹ پر ویزہ تھا جبکہ ذاتی پاسپورٹ پر ویزہ نہیں تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اس حوالے سے ایمبیسی سے بات کی ہے پیر کو دوسرا ویزہ جاری ہو جائے۔ نیا ویزہ ملنے کے بعد پروگرام میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوں گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے