پاکستان

گرفتاری سے قبل ضمانت دی جائے، عمران خان کی ہائیکورٹ میں درخواست

اگست 22, 2022

گرفتاری سے قبل ضمانت دی جائے، عمران خان کی ہائیکورٹ میں درخواست

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

پیر کو اُن کے وکیل فیصل فرید نے عدالت میں گزشتہ روز درج کیے گئے مقدمے میں قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی۔

عمران خان کے خلاف پولیس کے اعلیٰ افسران اور ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو ڈرانے اور دھمکانے کا مقدمہ اتوار کی شام مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ تھانہ مارگلہ میں مجسٹریٹ صدر اسلام آباد علی جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہباز گل کئ گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف کی ریلی زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک نکالی گئی جس کی قیادت عمران خان نے کی۔ ایف نائن پارک میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اچانک پولیس افسران اور ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرانا اور دھمکانا شروع کیا۔

ایف آئی آر میں عمران خان کے خطاب کا متن بھی شامل کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے