پاکستان

سیشن جج کو دھمکی، ہائیکورٹ کاعمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

اگست 22, 2022

سیشن جج کو دھمکی، ہائیکورٹ کاعمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجسٹریٹ زیبا چوہدری کے حوالے سے بیان پرعمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ ہائیکورٹ کے تمام ججز کی مشاورت سے ہوا۔

قائم مقام چیف جسٹس نے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل بنچ تشکیل دے دیاہے۔

لارجر بنچ کل عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے