پاکستان

سیشن جج کو دھمکی،عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں متفرق درخواست دائر

اگست 23, 2022

سیشن جج کو دھمکی،عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں متفرق درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دینے کےُمعاملے پر ان کے خلاف توہین عدالت کیس میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے متفرق درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کے ویڈیو کلپس ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں، اس لیے عمران خان کے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر دیے بیانات کی ویڈیوز بھی ریکارڈ پر لانے کی اجازت دی جائے۔

متفرق درخواست میں کہا گیا کہ عدالت کے لیے یہ بیانات فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے، عمران خان کے عدلیہ متعلق بیانات کو کمرہ عدالت میں چلانے کی اجازت دی جائے۔

ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس بورڈ پر لارجر بینچ کی کاز لسٹ آویزاں کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا تین رکنی لارجر بینچ آج دوپہر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ کی سربراہی جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی شامل ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے