سیلاب اور بارشوں سے ہر طرف تباہی، 945 ہلاکتیں
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک میں سیلاب اور بارشوں سے 945 افراد جاں بحق جبکہ 1356 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس نزہت پٹھان کی زیرصدات منعقد ہوا۔
این ڈی ایم اے حکام نے کمیٹی کو سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سب سے ذیادہ ہلاکتیں صوبہ سندھ میں 306 ہوئی ہیں،بلوچستان میں 234 افراد،خیبر پختونخوا میں 193 اور پنجاب میں 165 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 9 اور وفاقی دارلحکومت میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے 145 پل تباہ ہوئے ہیں جبکہ3082 کلومیٹر شاہراہوں کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ 67 ہزار سے ذیادہ گھروں کو سیلاب سے متاثر ہوئے۔ سات لاکھ 93 ہزار مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں۔
حکام کے مطابق سیلاب کے باعث بلوچستان کے 31 اضلاع ، صوبہ سندھ کے 23 اضلاع متاثر ہیں۔ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے 9 اور پنجاب کے 3 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں۔

