پاکستان

شہباز گل کیس میں پولیس کو پیر تک ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت

اگست 27, 2022

شہباز گل کیس میں پولیس کو پیر تک ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

ہفتے کو ایڈیشنل سیشن جج طاہر محمود سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے شہباز گِل کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تفتیشی افسر سے رابطہ ہوا تھا لیکن ابھی وہ پہنچا نہیں ہے،تفتیشی کا فون اب بند ہے رابطہ نہیں ہو رہا،ہم ابھی عدالتی حکم کے مطابق پھر معلوم کر کے بتا دیتے ہیں۔

پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ ابھی ریکارڈ پیش ہو بھی جائے تو میں دلائل نہیں دے سکتا،میں نے بھی ریکارڈ دیکھنا ہے میری بھی ابھی تیاری نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیر کیلئے کیس رکھ لیں ہم پیش ہو جائیں گے پراسیکیوٹر رضوان عباسی

شہباز گل کے وکیل نےُکہا کہ بہت زیادتی کی بات ہے کہ پولیس مسلسل تاخیر کر رہی ہے۔

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کو پھر آخری موقع دے دیتے ہیں،جس کے بعد مذکورہ حکم جاری کر دیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے