پاکستان

عمران خان کی ویڈیوز، صحافی وقار ستی پر توہین مذہب کا مقدمہ درج

اگست 27, 2022

عمران خان کی ویڈیوز، صحافی وقار ستی پر توہین مذہب کا مقدمہ درج

پاکستان کے نجی نیوز چینل جیو سے منسلک رپورٹر وقار ستی کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار میں توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے مدعی ناصر قیوم کو مقامی کیبل آپریٹر بتایا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق وقار ستی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے عمران خان سے منسوب ویڈیو شیئر کر کے اُن پر توہین مذہب اور توہین صحابہ کا الزام عائد کیا تھا۔

مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان نے ایسے کوئی بیان نہیں دیے جو وقار ستی نے اُن سے منسوب کیے۔

وقار ستی کے خلاف توہین مذہب کا ٹرینڈ بھی گزشتہ دنوں تحریک انصاف سے منسلک سوشل میڈیا ٹرولز نے چلایا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے