پاکستان

سیلاب سے کمائی، پختونخوا میں غیررجسٹرڈ امدادی تنظیموں پر پابندی

اگست 29, 2022

سیلاب سے کمائی، پختونخوا میں غیررجسٹرڈ امدادی تنظیموں پر پابندی

خیبرپختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے صرف تجربہ رکھنے والی رجسٹرڈ تنظیموں کو کیمپ لگانے کی اجازت ہو گی۔

پیر کو پشاور میں چیف سیکریٹری کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امدادی سامان جمع کرنے اور تقسیم کے حوالے سے ضوابط مرتب کر لیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق غیررجسٹرڈ تنظیموں اور انفرادی سطح پر امداد جمع کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اور اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کیمپوں کا جائزہ لیں گے۔

عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ نقد امدادی رقوم براہ راست وزیراعلی کے فلڈ ریلیف فنڈ کے اکاؤنٹ میں جمع کرائیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے