پاکستان

آئی ایم ایف کے بورڈ نے منظوری دے دی، پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض کی قسط جاری

اگست 29, 2022

آئی ایم ایف کے بورڈ نے منظوری دے دی، پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض کی قسط جاری

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے قرض کی قسط کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔

پیر کو پاکستان کے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں آئی ایم ایف پروگرام کے اجرا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’آئی ایم ایف نے ہمارے پروگرام کی بحالی کی منظوری دے دی ہے۔‘

وزیر خزانہ کے مطابق ’اب ہمیں ساتویں اور آٹھویں قسط کے 1.17 ارب ڈالر ملیں گے۔‘

وزیراعظم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے ’مشکل فیصلوں کا مقصد پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانا‘ قرار دیا۔

قبل ازیں پاکستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے بھی ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔‘

پیر کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طے تھا جس میں پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی جانی تھی۔

پاکستانی حکام کو توقع تھی کہ بورڈ کی منظوری کی صورت میں آئی ایم ایف پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر جاری کرے گا جب کہ رواں مالی سال کے باقی عرصہ میں یہ رقم چار ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے