پاکستان

سات دن بعد واقعے کا نوٹس، انکوائری کمیٹی کی تشکیل

اگست 31, 2022

سات دن بعد واقعے کا نوٹس، انکوائری کمیٹی کی تشکیل

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں چار گھنٹے تک ریسکیو کیے جانے کا انتظار کرنے کے بعد چار افراد کے سیلاب میں بہہ جانے کے واقعے کا وزیراعلیٰ محمود خان نے نوٹس لیا ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے واقعے کے ایک ہفتے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

کمیٹی کو سات دن میں رپورٹ پیش کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

معاملے کے اصل حقائق جاننے کے لیے تین رُکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

کمیٹی ریٹائرڈ سول سرونٹ، ریٹائرڈ جج اور ریٹائرڈ پولیس افسر پر مشتمل ہوگی۔

کمیٹی مقامی افراد اور ضلعی انتظامیہ کے علاوہ ریسکیو سروس سے وابستہ لوگوں کے بیانات قلمبند کرے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے