پاکستان

پاکستان میں گھر پر شناختی کارڈ کی فراہمی، نادرا بائیکر سروس شروع

ستمبر 1, 2022

پاکستان میں گھر پر شناختی کارڈ کی فراہمی، نادرا بائیکر سروس شروع

پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے “نادرا بائیکر سروس “کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

جمعرات کو وزیرِداخلہ کے نادرا ہیڈکواٹرز کے دورے کے موقع پر چیئرمین نادرا نے انہیں بائیکر سروس اور دیگر نئی شروع ہونے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔

چئیر مین نادرا نے سیلاب زدہ علاقوں میں نادرا دفاتراور ملازمین کو پیش آنے والے نقصانات کے بارے میں وزیر داخلہ کوآگاہ کیا۔

وزیرِداخلہ نے ہدایت کی کہ نادرا رجسٹریشن سینٹرز کو ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز تک پھیلایا جائے اور تمام صوبوں میں بڑے قصبوں میں نادرا رجسٹریشن کیلئے سمارٹ سہولیات کا انتظام کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نادرا بائیکر سروس ایک بہترین سہولت ہے؛ اسکا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلایا جائے۔اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نومولود بچوں کی رجسٹریشن کیلئے خودکار نظام قائم کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے نادار بائیکر سروس شروع کرنے پر چئیرمین نادرا اور اسکی ٹیم کو مبارکباد دی۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ نادرا بائیکرز صارف کو ان گھر پر نادرا سہولیات فراہم کرنے والے والی سروس ہے جو شناختی دستاویز اور رجسٹرین کے تمام ترعمل کو انجام دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بائیکر سروس کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سروس کو جلد ہی ملک کی تمام تحصیلوں تک پھیلا دیا جائے گا۔

چیئرمین نادرا نے کہا کہ شہری اس سروس سے ویب سائٹ، موبائل ایپ اور نادرا کال سینٹر کے ذریعے اس سروس سے مستفید ہو سکیں گے ۔ اس سروس کے ذریعے اپلائی کیے گئے شناختی کارڈ درخواست دہندہ کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے