ملک کاریاض تذکرہ،پی ٹی آئی اورمیڈیا دونوں کی حقیقی آزادی کا پول کھل گیا
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ہفتے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کی بات کرتے ہیں،ملک ریاض سے تو آزاد ہوئے نہیں آپ۔ اسی لمحے ٹی وی چینلز نے یہ کٹ کر دی۔
سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مفتاح اسماعیل نے عمران خان پر طعنہ مارتے ہوئے کہا کہ “حقیقی آزادی” ملک ریاض سے تو نہیں لے سکتے اور باتیں کرتے ہیں۔ عین اسی لمحے تمام بڑے ٹی وی چینلوں نے جو کیا وہ میڈیا کی “حقیقی آزادی” کا پول کھول گیا۔
قبل ازیں وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان حقیقی آذادی کی بات کرتے ہیں تو حیرانی ہوتی ہے،ملک ریاض سے تو آزاد ہوئے نہیں آپ، آپ کیا آزادی کی بات کرتے ہیں۔ کیا آپ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں کیا کہ ہر ماہ پٹرول کی قیمتیں بڑھائیں گے؟
ہفتے کو کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی عمران خان نے کرنی ہوتی تو چار خسارے کے بجٹ پیش نہ کرتے۔حقیقی آزادی کرنی ہے تو ۴۸ ملین کا تجارتی خسارہ نہیں دیتے۔ ملک ریاض سے تو آزاد ہوئے نہیں آپ،آپ کیا حقیقی آزادی کی بات کرتے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ انیس ہزار ارب روپے کا عمران خان نے قرضہ بڑھایا۔ یہ کہا کرتے تھے کہ ہم قرض نہیں لیں گے۔عمران خان تو ملک کا قرضہ کم کرانے آئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔چالیس لاکھ خاندانوں کو پچیس ہزار ماہانہ بھی دے رہے ہیں جبکہ یہ لوگ اس وقت سیاست کر رہے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نےُکہا کہ انہوں نے سوچا بھی کیسے کہ آئی ایم ایف سے قرض رکوانے لے لئے خط لکھیں۔عمران خان دیکھ لیں سری لنکا کا کیا حال ہے۔

