پاکستان

عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا،فی یونٹ 3روپے39پیسے اضافہ

ستمبر 6, 2022

عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا،فی یونٹ 3روپے39پیسے اضافہ

پاکستان میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 3 روپے 39 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی۔

منگل کو نیپرا نے بجلی کی قیمت سے متعلق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت کی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق اکتوبر سے ہوگا،یہ اضافہ نومبر اور دسمبر میں بھی وصول کیا جائے گا۔نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو 95 ارب اضافی وصولیوں کی اجازت دے دی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے