ہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان کو کتنی رقم ادا کرنی ہے؟
پاکستان میں قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر کیس میں ۱۸۰۰ نادہندہ افراد کی فہرست تیارکر لی ہے جو الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کو بھجوائی جائےگی۔
منگل کو چیئرمین نور عالم کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیب سمیت دیگر شریک ہوئے۔
رکن کمیٹی نزہت پٹھان نے کہا کہ عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں سات کروڑ کے مقروض ہیں۔وہ اس بار انتخابات میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ کوئی ایک ہزار روپے کا بھی مقروض ہو تو الیکشن کمیشن میں اس کے کاغذات نامزدگی منظور نہیں ہوتے۔
چیئرمین نیب کہا کہ ہیلی کاپٹر کیس میں ۱۸۰۰ نادہندہ افراد کی فہرست تیار کی ہے جو الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کو بھجوائی جائے گی۔
چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ اس وقت انتخابات ہو رہے ہیں،تمام افراد ادائیگیوں پر مجبور ہوں گے۔
چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو لکھا جا رہا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے تمام نادہندہ افراد کی فہرست طلب کر لی۔

