کھیل

سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے کامیابی، پاکستان فائنل میں

ستمبر 7, 2022 2 min

سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے کامیابی، پاکستان فائنل میں

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ ٹی 20 کے میچ میں ایک اعصاب شکن اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو آخری اوور میں ایک وکٹ سے ہرا دیا ہے۔

بدھ کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 130 رنز کا ہدف نو وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو ٹھیک ثابت ہوا اور افغانستان 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بنا سکا۔

افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

130 رنز کے تعاقب میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ٹورنامنٹ میں پاکستانی کپتان کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری رہا اور وہ پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

فخر زمان بھی کوئی خاص کارکردگی نہ سکھا سکے اور پانچ رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

ٹورنامنٹ میں مسلسل دو نصف سینچریاں بنانے والے محمد رضوان کو راشد خان کی گگلی نے گھما کر رکھ دیا اور وہ 20 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد افتخار احمد اور شاداب خان کے درمیان 42 رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد افتخار 33 گیندوں پر 30 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بابر اعظم کا شاداب خان کو پہلے بیٹنگ کے لیے بھیجنے کا فیصلہ ٹھیک ثابت ہوا اور انہوں نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 36 رنز بنائے۔ انہیں راشد خان نے آؤٹ کیا۔

انڈیا کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد نواز آج جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ انہیں فضل الحق فاروقی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

اسی اوور میں فضل الحق فاروقی نے خوشدل شاہ کو بھی ایک رن پر بولڈ کر دیا۔

حارث رؤف 19 ویں اوور کی دوسری گیند پر فرید احمد کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ اسی اوور میں فرید احمد نے آصف علی کو بھی پویلین بھیج دیا۔

افغانستان کی اننگز

افغانستان کی جانب سے رحیم اللہ گرباز اور حضرت اللہ زازئی نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا۔ گرباز نے محمد حسنین کو مسلسل دو چھکے لگائے لیکن اس سے اگلے ہی اوور میں حارث رؤف نے انہیں بولڈ کر دیا۔

حضرت اللہ زازئی کا نسیم شاہ نے کیچ ڈراپ کر دیا پر وہ موقع ملنے کے باوجود زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 21 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے