پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ زبردست، ہر فیصلہ قبول ہوگا: عمران خان

ستمبر 10, 2022

اسلام آباد ہائیکورٹ زبردست، ہر فیصلہ قبول ہوگا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جو بھی فیصلہ کیا قبول کریں گے۔

سنیچر کی شام گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ توہین عدالت کا مقدمہ زیرسماعت ہے اس پر بات وہ نہیں کریں گے لیکن دہشت گردی کے مقدمے پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ”قانونی کارروائی کا کہنے پر مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا۔“

تحریک انصاف کے چیئرمین کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے زبردست فیصلے کیے اور اس عدالت کا ہر فیصلہ وہ قبول کریں گے۔
”انہوں نے مجھے بولنے کا موقع نہیں دیا وگرنہ بتاتا کہ کن حالات میں وہ بات کی تھی۔“

عمران خان نے کہا کہ پیسہ بڑا بُت ہے۔ اس سے استعمال نہ ہوں بلکہ اس کو استعمال کریں۔
”آخری خوف اور غلامی ظلم کے بُت کی ہے جب تک معاشرے میں قانون کی حُکمرانی نہیں ہوتی وہ ترقی نہیں کر سکتا۔“

اُن کا کہنا تھا کہ یہ انصاف کی جنگ ہے اس کے لیے آپ کو تیار کر رہا ہوں۔ ”جب سے یہ اقتدار میں آئے ان کی کوشش تھی کہ ہمیشہ کے لیے تحریک انصاف کو ختم کر کے ملک پر قابض رہیں۔“

عمران خان نے کہا کہ جیل چھوٹی چیز ہے حقیقی آزادی کے لیے جان قربان کرنے کے لیے تیار ہوں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے