کھیل

شاداب کی فیلڈنگ اور بابر کی کپتانی ناکام، سری لنکا ایشیا کپ لے گیا

ستمبر 12, 2022 < 1 min

شاداب کی فیلڈنگ اور بابر کی کپتانی ناکام، سری لنکا ایشیا کپ لے گیا

Reading Time: < 1 minute

دبئی میں سری لنکا نے پاکستان کو فائنل میچ میں ہرا کر ایشیا کپ ٹی 20 جیت لیا ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی مایوس کُن کارکردگی اُن کے ٹاس جیتنے کے باوجود ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکی۔

گراؤنڈ میں شاداب خان کے ڈراپ کیچز کے باعث وہ پاکستان کی مشکلات کا باعث بنے جبکہ سری لنکن بلے باز راجاپاکسے نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ٹیم کی بیچ منجدھار پھنسی کشتی کو پار لگایا۔

اتوار کو پاکستانی ٹیم کو کھیل کے تینوں شعبوں میں مات دیتے ہوئے 23 رنز سے شکست دے کر سری لنکا نےچھٹی بار ایشیا کپ اپنے نام کیا۔

171 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 147 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

محمد رضوان 55 اور افتخار احمد 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے پرامود مدوشن نے چار اور ہسارنگھا ڈی سلوا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جو ابتدا میں تو ٹھیک رہا لیکن سری لنکا نے بھنوکا راجاپکسا کے 71 ناٹ آؤٹ اور ہسارنگھا ڈی سلوا کے 36 رنز کی بدولت 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنا دیے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ساتھ ہی ٹی20 میں اپنی 50 وکٹیں بھی مکمل کیں۔

بھنوکا راجاپکسا کو ان کی شاندار اننگز پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ہسارنگھا ڈی سلوا نے اپنے نام کیا۔

پاکستانی کپتان کی کارکردگی بیٹنگ کے ساتھ فیصلہ کرنےمیں بھی مایوس کن رہی.

رہی سہی کسر شاداب خان کے ڈراپ کیچز نے نکال دی.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے